Uncategorized

سفیران ولایت کنونشن طلباء میں تحرک کی ایک نئی روح پھونکے گا، اطہر عمران طاہر

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ہر سال کی طرح اس سال بھی مرکزی کنونشن 26،27،28 ستمبر کو جامعۃ المنتظر لاہور میں منعقد کر رہی ہے، تین روزہ کنونشن میں علمائے کرام، وکلاء حضرات، ڈاکٹرز، انجینرز، دانشور اور پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلباء شریک ہونگے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کنونشن کے اہم پروگرامات میں عالمی کانفرنس مہدویت امید بشریت، محفل مذاکرہ، شب شہداء، محب کنونشن، تعلیمی کانفرنس، تعمیر ملت بذریعہ تعلیم اور نئے مرکزی صدر کا انتخاب اور حمایت مظلومین جہاں ریلی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفیران ولایت کنونشن طلباء میں تحرک کی ایک نئی روح پھونکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button