Uncategorized
بحران کے خاتمے کے لئے فریقین کو قومی مفاد میں مسئلے کا حل نکالنا ہوگا، آئی ایس پی آر
شیعہ نیوز (راولپنڈی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ بحران کے خاتمے کے لئے تمام فریقین کو صبر وتحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بامعنی مذاکرات کے ذریعے قومی مفاد میں مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ریڈ زون کی عمارتیں ریاست کی علمبردار ہیں جن کا احترام کیا جانا چاہئے اور ان کی حفاظت پاک فوج کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران کے خاتمے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو صبر وتحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور قومی اور عوامی مفاد میں بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔