Uncategorized

نواز شریف نے حکومت بچانے کے لئے امریکہ کے سامنے سجدہ کردیا

رپورٹ : ابو فخر
شیعہ نیوز (رپورٹ) ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے بعد حکومت کی چولیں ہلنے لگ گئی ہیں اور اسلام آباد میں جاری دونوں دھرنوں کے بعد جہاں پولیس میں بغاوت پھوٹ رہی ہے وہیں دونوں دھرنوں کے لئے عوام حمایت میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھرنوں میں پابندیوں کے باوجود لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث حکومت پریشان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اقتدار بچانے کے لئے امریکہ سے مدد مانگ لی ہے اور امریکہ نے اس حوالے سے تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے آج گلبرگ کے علاقے ظفر علی روڈ پر امریکی قونصل جنرل ہرکن رائیڈر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کے دھرنوں کے بعد حکومت کے لئے پیدا ہونے والی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ نے امریکی قونصل جنرل کو میاں نواز شریف کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا جس میں امریکہ سے اقتدار بچانے کے لئے مدد طلب کی گئی تھی۔ امریکی قونصل جنرل ہرکن رائیڈر نے اس سے قبل سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلمان خان سے بھی ملاقات کی اور صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ قونصل جنرل نے عوامی تحریک اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کا پلان بنایا ہے لیکن تاحال دونوں جماعتوں کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکہ بھی میاں نواز شریف کو مزید اقتدار میں دیکھنے کا خواہش مند نہیں تاہم اس صورت حال میں وہ نواز شریف کی حمایت کر کے اسے نقصان پہنچائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی عوام کے مائنڈ سیٹ کے مطابق امریکہ جس حکمران کی حمایت کر دے عوام میں اس کے خلاف نفرت دوچند ہو جاتی ہے۔ امریکہ کی جانب سے نواز حکومت کی حمایت میں بیان گرتی ہوئی دیوار کو دھکا دینے کے مترادف ثابت ہو گا۔
بشکریہ: اسلام ٹائمز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button