پاکستانی شیعہ خبریں

اقتدار کے پجاری میدان میں آگئے

شیعہ نیوز (پشاور) پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام سیاسی قوتیں متحد ہیں۔ ریاست دس دن سے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ جے یو آئی (ف) آئین اور جمہوریت کے ساتھ ہے۔ اگر دھرنوں پر ہٹ دھرمی برقرار رہتی ہے تو عوام کو بھرپور طاقت کے ساتھ اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کا سڑکوں پر اکٹھا ہو جانا سیاسی مظاہرہ نہیں کہلاتا۔ مظاہرے بیرونی ایجنڈے کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد پر مغربی تہذیب نے یلغار کر دی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہیں کہا جاتا ہے انتہا پسندی نہ کریں اور خود انتہا پسندی کے مطالبات کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں مذاکرات ہوں اور کامیاب بھی ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button