پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان میں دہشتگرد تکفیری گروہ داعش اور خونخوار خلیفہ کی حمایت میں چاکنگ

شیعہ نیوز (کوئٹہ) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں عراق و شام میں خون کا بازار گرم کرنے والی تکفیری تنظیم داعش اور اسکے نام نہاد خونخوار خلیفہ کی حمایت میں چاکنگ کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک تصویر میں داعش زندہ باہ اور خلیفہ ابوبکر بغدادی قدم بڑھاو کے نعرے لکھے دیکھے جاسکتے ہیں ۔ یہ چاکنگ لشکر خراسان نامی کسی نئے گروہ نے کی ہے۔

داعش کی جانب سے خلافت کے قیام کے بعد جاری نقشہ میں پاکستان کو خراسان کی حدود میں شامل کیا گیا تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ لشکر خراسان نامی یہ گروہ اسی نقشہ کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہوگا، اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اگر اس قسم کا کوئی گروہ موجود ہے تو اسکے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے، خاص طور پر سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور جماعت اسلامی سمیت فضل الرحمن سمیت سمیع الحق کی تنظیموں پر بھی نگرانی بڑھادی جائے کیوںکہ ماضی میں انہیں تنظیموں کے کارکناں طالبان، القائدہ اور جندہ اللہ جیسی دہشتگرد تنظیموں میں ملوث رہے ہیں۔

واضع رہے کہ گذشتہ ہفتہ جماعت اسلامی کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں بھی داعش کا جنھڈا دیکھا گیا تھا، شیعہ نیوز کی جانب سے اس خبر کو بریک کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ملک خداداد کے سیکورٹی ادارے اس طرف متوجہ ہوں کے ایک بار پھر عالمی تکفیری گروہ داعش کی صورت میں متحد ہورہا ہے اور جماعت اسلامی جیسی تنظیمیں انہیں سپورٹ کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button