منتظر ہوں کہ لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن خود شروع کیا جاتا ہے یا ہم سے کہا جاتا ہے، علامہ ساجد نقوی
شیعہ نیوز (پنڈی) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہا ہے کہ میں انتظار میں ہوں کہ لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن خود کیا جاتا ہے یا ہم سے کہا جاتا ہے کہ ہم کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوالہیار میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ میں انتظار میں ہوں کہ کب وہ لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن کریں گے یا ہم سے کہیں گے کہ ہم آپریشن کریں، ملک کی موجودہ صورتحال اس لئے پیش آئی ہے کہ آج تک آئین و قانون پر عملدرآمد نہیں ہُوا، ہم نے پاکستان میں اتحاد کا ایسا منظر پیش کر دیا ہے کہ پاکستان میں شام، عراق اور فلاں فلاں مُمالک جیسے حالات پیدا نہیں ہوسکتے، ان حالات میں ملی یکجہتی کونسل نے اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بعد ازں انہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتیں کی، اور پھر میر پور خاص میں عزاء خانہ زہرا (س) کا دورہ کیا۔