Uncategorized

سالانہ کنونشن امامیہ نوجوانوں کی احساساتی و نظریاتی وابستگی کا ثبوت ہے، اطہر عمران

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا ہے کہ آئی ایس او کا سالانہ کنونشن جہاں امامیہ نوجوانوں کی جذباتی، احساساتی و نظریاتی وابستگی کا ثبوت ہے، وہاں آئی ایس او کے سابقین، محبین و ممبران کی بھی اپنی اس تنظیم کے ساتھ شعوری وابستگی کا عملی ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مرکزی کنونشن کے حوالے سے منعقد ہونیوالے ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ صرف سالانہ کنونشن ہی نہیں بلکہ آئی ایس او کا ہر پروگرام چاہے وہ تعلیمی ہو، تنظیمی ہو یا تربیتی ہو، جوش و خروش اور ایک عظم کے ساتھ منعقد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ ایک نئی ہمت، اپنے خدا کی خوشنودی اور اپنے وقت کے امام کے عالمگیر انقلاب کی زمینہ سازی کی نیت سے گزارنا چاہئے۔ جب ہم اس طرح اپنی زندگیاں گزاریں گے، ہماری زندگیوں کے اندر کبھی ٹھہراؤ نہیں آئے گا، کبھی بھی ہمارے جذبے و حوصلے کم نہیں ہونگے بلکہ ان میں ہمیشہ اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت طلباء تنظیم، تعلیم و تربیت ہمارا بنیادی ایجنڈا ہے اور ایک طلباء تنظیم کے لئے اسکا سلوگن بھی ایجوکیشن ہی ہونا چاہئے۔ پس سال رواں تربیتی حوالے سے پیش رفت کی ہے اور تعلیمی عنوان سے سنجیدگی سے لیا اور مختلف تعلیمی و تربیتی پروگرامات منعقد کئے گئے، اس طرح کے پروگرامات نوجوانوں کے لئے تعلیمی رشد کا سبب بننے کے ساتھ ساتھ قوم کی تقویت کا سبب بھی بنیں گے، یہی نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button