Uncategorized

ملّی یکجہتی کونسل حالیہ بحران میں ضامن اور ثالث بننے کیلئے تیار ہے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (راولپنڈی) ملّی یکجہتی کونسل کے سینیئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ حالیہ بحرانی کیفیت اور صورتحال انتہائی افسوس ناک، تشویش ناک اور خطرناک ہے۔ ملی یکجہتی کونسل ایک بار پھر اس بات کا اعادّہ کرتی ہے کہ ملّی یکجہتی کونسل 24 اگست 2014ء کے اپنے فیصلے کے مطابق حالیہ سنگین صورتحال میں مکمل غیر جانبداری کے ساتھ ثالث اور ضامن کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، اگر فریقین باہمی رضامندی سے متنازعہ اُمور میں فیصلہ کا اختیار تفویض کریں تو ملّی یکجہتی کونسل اس کے لئے بھرپور آمادہ ہے۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے باور کرایا کہ ملّی یکجہتی کونسل کا فیصلہ آئینی، سیاسی اور دینی لحاظ سے جامع ہوگا، جو ملکی حالات کی اصلاح اور سالمیت کا ضامن ہوگا۔ آخر میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ہم ہر قسم کی زیادتی کی مذمت کرتے ہیں اور زیادتی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی حمایت کرتے ہیں اور تجاوز کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button