Uncategorized

ہماری طاقت امن پسندی ہے، اسلام آباد میں بارود کی بو پھیلانے والے سیاسی دہشتگرد ہیں، صاحبزاہ حامد رضا

شیعہ نیوز (لاہور) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ تخت اسلام آباد کے شہزادوں کی بادشاہت ختم ہونے والی ہے۔ شہدائے انقلاب کے جنازے وزیراعظم ہاؤس کے سامنے پڑھے جائیں گے۔ دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔ حکمرانوں نے ریاستی طاقت کا استعمال کرکے اپنی قبر کھودی ہے۔ حکومت نے پرامن تحریک کو پرتشدد بنا دیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے والوں پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنا شرمناک ہے۔ زہریلی آنسو گیس کے ہزاروں شیل بھی انقلابی کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکے۔ ہم میدان نہیں چھوڑیں گے اور ڈٹ کر حکومتی ظلم و جبر کا مقابلہ کریں گے۔ ظلم کی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی۔ تکبر کی سیاست کا آخری وقت آگیا ہے۔ انقلابی کارکنوں کی للکار سے شاہی محلات لرز رہے ہیں۔ اب اشرافیہ کا اقتدار ختم اور عوام کی حکمرانی شروع ہوگی۔ ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ قریب ہے۔ حکمران گولیوں سے جعلی جمہوریت کو بچا اور عوام کو مار رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کے تقدس سے انسانی جان کی حُرمت زیادہ اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء و مشائخ، اہلسنّت راہنماؤں اور پارٹی عہدیداروں سے ٹیلیفونک رابطوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بیلٹ کے نام نہاد علمبرداروں نے بلٹ کا استعمال کرکے جمہوری قدروں کو پامال کیا ہے۔ اب بھی وقت ہے کہ حکمران قوم کی جان چھوڑ دیں۔ ریڈ زون کو گرین زون بنائیں گے۔ اسلام آباد میں بارود کی بو پھیلانے والے سیاسی دہشت گرد ہیں۔ ہماری طاقت امن پسندی ہے۔ حکومتی ظلم سے کارکنان کے عزم و حوصلے میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت اپنی بے تدبیری، ہٹ دھرمی اور تکبر سے حالات خراب کر رہی ہے۔ پرامن کارکنان کا پارلیمنٹ کے لان میں داخل ہونا پارلیمنٹ پر حملہ نہیں۔ سانحۂ اسلام آباد کے زخمیوں کو ہسپتالوں سے نکال کر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ نون کے بدمعاشوں کو پولیس کی وردیاں پہنا کر پرامن مظاہرین پر حملے کروائے جا رہے ہیں۔ شریف برادران نے ملک اور قوم کو امتحان اور آزمائش میں ڈال دیا ہے۔ حکومت ہر مسئلہ گولی سے حل کرنا چاہتی ہے۔ حکمرانوں کا غیر جمہوری چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ انقلاب کے متوالوں کو خوفزدہ کرنے کے تمام حکومتی دھرنے ناکام ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button