پاکستانی شیعہ خبریں

نواز شریف کی ظالمانہ حکومت کے برقرار رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا،مولانا مختارامامی

شیعہ نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ظالمانہ حکومت کے برقرار رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا، جو حکومت اپنی کرسی بچانے کی خاطر اپنے ہی ملک کی عوام پر گولیاں برسائے وہ وطن کی دشمن ہوتی ہے، عوام ریاست کا بنیادی ستون ہوتے ہیں بغیر عوام کے خالی دیواروں کی کوئی حیثیت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاو¿س کراچی میں کارکنان کی تنظیمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ علامہ مختار امامی کا کہنا کا کہنا تھا کہ آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی گفتگو نے انسانیت کی تذلیل کی ہے، اچھا ہوتا کہ وہ ماڈل میں شہید ہونے والے افراد کا بھی ذکر کرتے، اسلام آباد میں پنجاب پولیس گلو بٹوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے افراد کا ذکر کرتے لیکن انہوں نے اپنی گفتگو میں ثابت کردیا کہ یہ لوگ اپنی کرسی کی خاطر عوام کے خون کی ندیاں بھی بہانے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کا ہر کارکن علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے نواز حکومت کے خلاف میدان عمل میں موجود ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری کی بھرپور حمایت کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں نواز حکومت کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے، ہم اپنی جانیں دیتے آئے ہیں اور دیتے رہیں گے لیکن کسی بھی صورت حق کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ جمہوریت کے علمبر داروں کی آنکھیں اقتدار اور ملکی سرمایہ لوٹنے کے علاوہ کچھ نہیں دیکھتیں، چور دروازوں سے اقتدار میں آنے والوں کو اب اپنی کرسیاں گرتی ہوئی نظر آرہی ہیں، آمر وں کو برا کہنے والے بھی ڈکٹیٹر ز کی گود میں بیٹھ اقتدار میںآئے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ایف آئی آر سمیت اسلام آباد میںپر امن مظاہرین پر ریاستی دہشت گردی کروانے والے وزیر داخلہ سمیت دیگر اراکین کے خلاف قانونی کاروائی ہونا چاہیے، ملکی عوام انقلاب مارچ کے ساتھ ہیں اور ملک کے کونے کونے میں روزانہ عوام احتجاج کر کے اس بات کا ثبوت دے رہیں کہ عوام پر امن ہیں اور شریف خاندان کی بادشاہت کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button