عورت کا حجاب عالمی استعمار کے منہ پر تمانچہ ہے، مرکزی صدر آئی ایس او طالبات
شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ طالبات کی مرکزی صدر فاطمہ خان نے عالمی حجاب ڈے کے تناظر میں لاہور میں طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عورت کا پردہ استعمار کے منہ پر تمانچہ ہے کسی قوم سے بہادر با پردہ انسان ساز عورتوں کا فقدان ہو تو وہ معاشرہ یا قوم شکست و تنزل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پردہ نہ ہو تو عورت اپنے آپکو گناہوں سے دور نہیں رکھ سکتی اور نہ ہی گناہوں سے اجتناب کر سکتی ہے، پردہ عورت کی محافظت کا ضامن ہے پردہ عورت کی حقیقی شخصیت، مقام اور عظمت کا ترجمان ہے۔ فاطمہ خان کا کہنا تھا کہ حجاب سے مراد اسلامی وقار اور نسوانی شخصیت کو تحفظ فراہم کرنا ہے، آج کی عورت کیلئے صدر اسلام حضرت خدیجہ (ع) جناب بی بی فاطمہ زہرا (ع) اور جناب زینب (ع) نمونہ عمل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود عورتوں کیلئے پردہ وہ ہتھیار ہے جو وہ استعمار کے خلاف استعمال کر سکتی ہیں اور اسی پردہ یا حجاب کی بدولت انقلاب اسلامی لایا جا سکتا ہے۔