پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی علامہ عباس کمیلی کے فرزند علامہ علی اکبر کمیلی تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی

شیعہ نیوز (کراچی) معروف عالم دین اور شیعہ رہنما سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی کے فرزند اور معروف ذاکر اہلیبت علیہ سلام علامہ علی اکبر کمیلی تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق کراچی کے ایم کیو ایم نشین علاقے عزیز آباد میں دہشتگردوں نے علامہ علی اکبر کی برف فیکٹری پر فائرنگ کرکے انہیں دو ساتھیوں سمیت زخمی کردیا ہے، پولیس کے مطابق علامہ علی اکبر کمیلی پر دو موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے نائن ایم ایم پستول سے فائر کئے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے, زخمیوں کو ضیاء الدین اسپتال شفٹ کیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق علامہ علی اکبر کمیلی شدید زخمی ہیں اور انکا علاج کیا جارہا ہے، مومینن سے دعا کی اپیل۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button