پاکستانی شیعہ خبریں

سعودی حکومت ناپاک عزائم سے باز رہے، سعودی سفارت خانے ہماری پہنچ سے دور نہیں، علمائے اہلسنت

شیعہ نیوز (کراچی) روضہ رسول (ص) اور گنبدِ خضریٰ کو شہید کرنے اور بے حرمتی کی ناپاک سعودی سازش کی اطلاعات پر جماعت اہلسنّت کے کارکنان نے مولانا ابرار احمد رحمانی کی قیادت میں گلشن چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے قائدین جماعت اہلسنّت مولانا ابرار احمد رحمانی، صوفی حسین لاکھانی، مولانا خلیل الرحمان چشتی، عرفان مصطفٰی قادری نے خطاب کیا۔ اہلسنت علماء و قائدین نے کہا کہ نبی کریم (ص) کے جسد اطہر کی منتقلی اور گنبد خضریٰ کے انہدام کے عزائم رکھنا شدید ترین گستاخی رسول کے زمرے میں آتا ہے، مسلمانان عالم ایسے عزائم رکھنے والوں کیلئے موت کا پیغام ثابت ہوں گے۔ علمائے اہلسنت نے سعودی حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ ایسے ناپاک عزائم سے باز رہے، ورنہ جماعت اہلسنّت سخت احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرے گی اور پاکستان میں سعودی سفارت خانے ہماری پہنچ سے دور نہیں۔ 
اہلسنت قائدین نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی عقیدتوں کے مرکز روضہ رسول کی منتقلی و انہدام کی اطلاع پر عالم اسلام شدید کَرب و تشویش کا شکار ہے، گنبد خضریٰ کی عظمت و تقدیس مسلمانوں کے ایمان کا لازمی جز ہے، اس کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے۔ اہلسنت علماء و قائدین نے کہا کہ مقامات مقدسہ کو نقصان پہنچانا یہودی سامراج کی سازش ہے، جس کا مقصد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے پر جماعت اہلسنّت تحفظ شعائر اسلام کی تحریک چلائے گی اور اس سنگین مسئلے عوامی رائے عامہ ہموار کرے گی۔ مظاہرے میں مولانا ناصر خان ترابی، عبدالحفیظ معارفی، مولانا عامر اخلاق شامی، سلیم الدین شیخ، عباس رضا الباروی، مولانا اصغر تونسوی، قاری سعید قاسمی، شوکت سیالوی، عاشق سعیدی، میر غالب شاہ، جمیل امینی و کثیر تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button