پاکستانی شیعہ خبریں

حکومت پاکستان میں داعش کی نقل و حرکت کا فوری نوٹس لے، علامہ مظہر علوی

شیعہ نیوز (ٹیکسلا) ملک میں جاری سیاسی بحران کا حل آئین اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے تلاش کیا جائے، سانحہ ماڈل ٹاؤن ظلم و بربریت تھا، بلاتفریق انصاف پر مبنی انکوائری کرائی جائے، ہر دن شیعہ قتل ہو رہے ہیں، گذشتہ دنوں کراچی میں ایک عالم دین کو شہید کیا گیا، چلاس سے کراچی تک شیعہ نسل کشی میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے۔ حکومت پاکستان میں داعش کی نقل و حرکت کا فوری نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر علوی نے ٹیکسلا میں جشن والی خراسان (ع) اور بعد ازاں مقامی صحافیوں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ علامہ مظہر عباس علوی نے کہا کہ داعش کسی اسلامی فرقہ سے تعلق نہیں رکھتی، موصل میں دہشت گرد اور بربریت پسند گروہ نے سینکڑوں سنی علماء کو قتل کیا، انہوں نے کہا کہ کالعدم لشکر جھنگوی کو مقتدر قوتوں کی مکمل حمایت اور شیلٹر حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button