پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں تکفیری دہشتگردوں کیخلاف فی الفور فوجی آپریشن کیا جائے، علامہ علی انور

شیعہ نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رابطہ سیکریٹری علامہ علی انور جعفری نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، شہر میں موجود حکمران جماعتوں اور عوامی نمائندگان کے کانوں پر جو نہیں رینگتی، کراچی خصوصاً ضلع وسطی اور ضلع غربی میں جہاں دہشتگردی کے واقعات میں معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہاں امریکی سعودی نواز تکفیری دہشتگردوں کے خلاف فی الفور فوجی آپریشن کیا جائے، بڑھتی ہوئی شیعہ نسل کشی کو روکنے میں ناکام پولیس اور 20 سالوں سے شہر کا عوامی بجٹ کھانے والی رینجرز بتائے کہ وہ شہر میں کن ٹارگٹ کلرز کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ علی انور نے ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں شہید ہونے والے ایم ڈبلیو ایم ضلع غربی کے سابق سیکریٹری جنرل کے چچا صابر حسین اور بہنوئی غلام حیدر کے نماز جنازہ کے بعد شرکاء سے خطاب میں کیا۔ نماز جنازہ ایرانی کیمپ اورنگی ٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد نے شرکت کی اور ٹارگٹ کلنگ کے اس واقعہ پر احتجاج کیا۔ علامہ علی انور کا کہنا تھا کہ شہر قائد دہشتگری ٹارگٹ کلنگ میں عالمی رینکنگ میں آ رہا ہے، ڈاکٹرز، وکلاء، پروفیسرز، علماء و اکابرین سمیت شیعہ تاجروں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے مگر حکمران چین کی نیند سو رہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کالعدم تکفیری جماعتوں کا راج قائم ہوگیا ہے اور افسوس کے ان کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں مگر حکومت کی جانب سے ان کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں اور شہر میں کھلے ان کے دفاتر کو سکیورٹی دی جاری ہے۔

علامہ علی انور نے کہا کہ کراچی میں موجود سیاسی جماعتیں اور ان کے منتخب نمائندگان اتنے بے حس ہو چکے ہیں کہ وہ اس دہشتگری کی مذمت تو دور اس کا ذکر تک نہیں کر رہے، شہر میں دہشتگردی کے شکار معصوم لوگوں اور ان کے اہل خانہ سے داد رسی کرنے والا بھی کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتیں اس شہر میں اپنی جماعتوں اور وزراء کے پیٹ بھر رہی ہیں، اگر شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی صورتحال ایسی ہی رہی تو عوام ان حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دی گی اور ان کے بھی احتساب کے دن اب قریب ہیں قاتلوں کی گرفتاری اور دہشتگردی کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ڈویژنل رہنما ایم ڈبلیو ایم نے وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ شہر قائد میں شیعہ نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد عناصر اور انکے مذہبی و سیاسی سرپرستوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور دہشتگردوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button