Uncategorized

فیصل آباد، مسلم لیگی رکن قومی اسمبلی فاروق کے تین بیٹوں پر گینگ ریپ کا مقدمہ درج

شیعہ نیوز (فیصل آباد) حکومتی جماعت مسلم لیگ (نواز) کے رکن قومی اسمبلی میاں محمد فاروق کے تین بیٹوں سمیت آٹھ افراد کے خلاف فیصل آباد میں گینگ ریپ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں ایک لڑکی نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ ان کے ساتھ نواز حکومت کے ایک رکن قومی اسمبلی میاں محمد فاروق کے تین بیٹوں سمیت آٹھ افراد نے اجتماعی زیادتی کی ہے۔ مقدمے میں ن لیگی ایم این اے میاں محمد فاروق کے بیٹوں قاسم فاروق، معظم فاروق اور اسد فاروق کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر پانچ افراد کو نامعلوم بتایا گیا ہے۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 14/969 دفعہ 376 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایس پی ناصر سیال کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے میاں محمد فاروق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 80 سے کامیاب ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button