Uncategorized

موجودہ سیاسی صورتحال میں ثالث کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، علامہ ساجد نقوی کی ایک اور پیشکش

شیعہ نیوز (راولپنڈی) ملی یکجہتی کونسل کے سینیئر نائب صدر اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ہم ملی یکجہتی کونسل کے ثالثی کے فیصلے میں شامل ہیں، اگر ممکن ہوا تو ضامن کے کردار میں بھی شامل ہونگے، لیکن کسی کی مخالفت یا حمایت نہیں کرینگے، اگر کوئی کسی کی حمایت یا مخالفت کرتا ہے تو وہ اسکا ذاتی نکتہ نگاہ ہے، جس سے ملی یکجہتی کونسل کے موقف کا کوئی تعلق نہیں۔ اتوار کے روز جاری اپنے وضاحتی بیان میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کا چند روز قبل ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے بارے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا اور ملی یکجہتی کونسل نے ملک میں امن و بھائی چارے کی فضاء برقرار کھنے کے لئے موجودہ سیاسی ہلچل میں ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ضامن کا کردار ادا کرنے کے عزم پر قائم ہیں اور اگر ممکن ہوا تو ضامن کا کردار ادا کرنے میں بھرپور تعاون کرینگے البتہ یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کسی بھی فریق کی مخالفت یا حمایت نہیں کرینگے، اگر کوئی جماعت، شخص کسی فریق کی حمایت یا مخالفت کرتا ہے تو یہ اس کا انفرادی فعل تصور کیا جائے اور یہ اس کا ذاتی نکتہ نگاہ ہوگا، جس سے ملی یکجہتی کونسل کے موقف کا کوئی تعلق نہیں ہے، کیونکہ ملی یکجہتی کونسل نیک نیتی اور امن و بھائی چارے کی فضا کے قیام کی خاطر ثالث کا کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button