Uncategorized

ایس یو سی نے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں کیمپ قائم کر دیئے ہیں، علامہ مشتاق ہمدانی

شیعہ نیوز (راولپنڈی) شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی قیادت کی جانب سے مرکزی سیکرٹری مالیات علامہ مشتاق حسین ہمدانی نے ایس یو سی آزاد کشمیر کے صدر سید صادق حسین نقوی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے علامہ صادق نقوی اپنی تمام تر توانائیاں ملک و ملت کے تحفظ کی خاطر صرف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت آزاد کشمیر، پنجاب سمیت ملک کے کئی حصوں کو سیلاب کی بدترین صورتحال کا سامنا ہے، جس کیلئے صوبائی و ڈویژنل اور ضلعی تنظیمیں اپنا متحرک کردار ادا کریں جبکہ مخیر حضرات بھی اس سلسلے میں آگے آئیں۔ انہوں نے کہاکہ شیعہ علماء کونسل پاکستان نے تمام متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپ قائم کر دیئے ہیں، متاثرین سیلاب تک امداد پہنچانے کیلئے تمام مرکزی، صوبائی، ڈویژنل، ضلعی عہدیدار اور مخیر حضرات مرکزی دفتر سے رابطہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button