اہلسنت علماء و مشائخ کا تکفیریت مخالف صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت پر اعتماد
شیعہ نیوز (لاہور) اہلسنّت کی 30 جماعتوں اور ملک بھر کے ہزاروں علماء و مشائخ نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تائید و حمایت کا اعلان کر دیا۔ تنظیماتِ اہلسنّت اور علماء و مشائخ کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا اپنے عظیم باپ صاحبزادہ فضل کریم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسلسل دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں اور جرأت و استقامت سے حقوقِ اہلسنّت کی جنگ لڑ رہے ہیں اس لیے ملک بھر کے علماء و مشائخ اور تنظیماتِ اہلسنّت ان کے ساتھ ہیں۔ انقلابِ نظامِ مصطفی کے لیے صاحبزادہ حامد رضا کی مخلصانہ اور دلیرانہ جدوجہد قابل تحسین ہے۔ وہ عوام اہلسنّت کے دل کی دھڑکنوں میں بستے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا اہلسنّت کے متفقہ اور غیرمتنازع قائد ہیں۔ ان کے خلاف کوئی حکومتی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پنجاب حکومت اتحادِ اہلسنّت کے خلاف سازشوں سے باز آ جائے۔ ’’یارسول اﷲ‘‘ کہنے والا ہر باضمیر فرد صاحبزادہ حامد رضا کے ساتھ کھڑا ہے۔
اعلامیہ جاری کرنے والوں میں جماعت اہلسنّت پنجاب کے صدر مفتی محمد اقبال چشتی، مرکزی جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل مفتی محمد سعید رضوی، انجمن طلبائے اسلام کے مرکزی صدر ارحم سلیم قادری، نیشنل مشائخ کونسل کے صدر خواجہ غلام قطب الدین فریدی، تحفظ ناموسِ رسالت محاذ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد علی نقشبندی، سنی علماء بورڈ کے صدر مفتی محمد حسیب قادری، انجمن نوجوانانِ اسلام کے سرپرست اعلیٰ طارق محبوب صدیقی، پاکستان فلاح پارٹی کے صدر قاضی عتیق الرحمن، دفاعِ اسلام محاذ کے صدر علامہ نعیم جاوید نوری، تنظیم علمائے اہلسنّت کے صدر مفتی محمد مقیم خان، تحریک فروغِ اسلام کے راہنما علامہ حسن رضا نوری، مرکزی مجلس چشتیہ کے صدر پیر طارق ولی چشتی، تحریک مشائخ پاکستان کے صدر پیر میاں غلام مصطفی، کاروانِ اہلسنّت کے صدر مولانا محمد اکبر نقشبندی، جانثارانِ ختمِ نبوّت کے راہنما علامہ حامد سرفراز، انجمن خدّام الاولیاء کے صدر صاحبزادہ محمد احمد قادری، محاذِ اسلامی کے صدر مفتی سعود الرحمن، انجمن طلباء مدارس عربیہ کے صدر مولانا حافظ یعقوب فریدی، تحریک نفاذ فقہ حنفیہ کے صدر حاجی رانا شرافت علی قادری شامل تھے۔
دیگر جماعتوں میں فخر العلوم علماء کونسل کے راہنما علامہ صداقت علی اعوان، سنی تنظیم القرآء کے جنرل سیکرٹری مولانا قاری مختار احمد صدیقی، سپاہِ انقلاب کے صدر رانا حسیب احمد، الفکر رائٹرز فورم کے صدر محمد ضیاء الحق نقشبندی، منہاج القرآن علماء کونسل کے راہنما علامہ حاجی امداد اﷲ نعیمی، محمدی ویلفیئر سوسائٹی کے راہنما میاں عبدالوہاب قادری، تحریک اتحادِ اُمّت کے صدر مولانا وزیرالقادری، محاذِ حریت کے صدر مفتی محمد رمضان جامی، مصطفائی تحیرک کے جنرل سیکرٹری ممتاز احمد ربّانی، تحریک منہاج القرآن کے راہنما ممتاز احمد صدیقی اور دیگر شامل ہیں جبکہ صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرنے والے علماء و مشائخ میں پیر سیّد محمد شاہ ہمدانی، صاحبزادہ مطلوب رضا، مفتی غلام مرتضیٰ مہروی، مولانا غلام نبی ہزاروی، پیر نور الٰہی انور، پیر سیّد شمس الدین بخاری، مفتی غلام مجتبیٰ غفوری، مفتی اکرام اﷲ جنیدی، مفتی عبدالحق دریائی، مفتی محمد حسین صدیقی، مفتی محمد شعیب منیر، علامہ آصف رضا قادری، مفتی محمد اظہر سعید رضوی، مولانا غلام سرور حیدری، علامہ محمد سلیم ہمدمی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، علامہ ارشد مصطفائی، علامہ شرافت علی قادری، مولانا نذیر احمد قادری، مولانا مفتی محمد حسین صدیقی، پیر محاذ المصطفیٰ قادری، مولانا ریاض الدین پیرزادہ، صاحبزادہ حبیب اﷲ قادری، صاحبزادہ ریاض احمد اویسی، علامہ رفیق احمد شاہ جمالی، مفتی غلام نبی فخری، مولانا اصغر علی شاکر، مفتی مشتاق احمد نوری، علامہ عبدالعزیز نیازی اور دیگر شامل ہیں۔