پاکستانی شیعہ خبریں

اسلام، انسانیت اور شیعیت کے دشمن آج ہر محاذ پر برسر پیکار ہیں، علامہ جہانزیب جعفری

شیعہ نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب علی جعفری کا کہنا ہے کہ الہیٰ تنظیم میں ذمہ داری کا ملنا کسی نعمت خداوندی سے کم نہیں ہوتا، حیوانات صرف اپنے مفادات کو عزیز رکھتے ہیں جبکہ انسان جسے اشرف مخلوقات بنایا گیا ہے وہ ساری انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم عمل ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ اسلام، انسانیت اور شیعیت کے دشمن آج ہر محاذ پر برسر پیکار ہیں، لیکن ہم اپنی ذمہ داری سے پہلو تہی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ذمہ داریوں سے غفلت ہمیں بروز قیامت رسوا کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ظالم کے خلاف جتنا دیر سے اٹھیں گے اتنی زیادہ قربانی دینا ہوگی۔ ہمیں ہر مسلک کے لوگوں کے قریب لاکر تشیع سے روشنا کرانا ہوگا، ہمیں اپنی تعلیمات کو امامبارگاہوں اور محرم سے باہر نکالنا ہوگا۔ بہتر ہو گا کہ ہم ملی طور پر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں تاکہ دشمن کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button