پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کا رواں سال کو عزاداری کے عصری تقاضوں سے منسوب کرنے کا اعلان

شیعہ نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے کہا ہے کہ جس طرح ہم عزاداری کے لئے اپنی جان دیتے ہیں اسی طریقہ سے اپنے حقوق کی جنگ کے لئے بھی ہمیں آمادہ ہونا ہوگا، مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی (رح) پشاور میں منعقدہ ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی مجلس شورٰی کے پرہجوم اجلاس سے اپنے خطاب میں علامہ سبطین حسینی نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل علاقہ ہنگو میں عظیم الشان علمی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے، رواں سال کو عزاداری کے عصری تقاضوں کے سال سے موسوم کیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ فلاح و بہبود کے کاموں کی بہتر انجام دہی کے لئے خیرالعمل فاونڈیشن کو صوبہ بھر میں متحرک کیا جارہا ہے۔ رواں سال ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے ایم ڈبلیو ایم کی میزبانی میں عظیم الشان ملی یکجہتی کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا جائے گا، صوبائی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے بعد ضلعی میڈیا سیکرٹریز کے لئے میڈیا ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button