پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، کالعدم تکفیری جماعت کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ پولیس اہلکار شہید

شیعہ نیوز (پشاور) پشاور میں فرقہ وارانہ بنیاد پر ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، آج صبح تکفیری جماعت کے دہشتگردوں نے پشاور شہر کے علاقہ نمک منڈی میں فائرنگ کرکے اہل تشیع پولیس اہلکار حیدر علی کو شہید کردیا، جبکہ دہشتگرد فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، شہید حیدر علی ولد نثار حسین پشاور جیل میں تعینات تھے، ان کی نماز جنازہ شام ساڑھے سات بجے امام بارگاہ عادل بیگ کوچہ رسالدار میں ادا کی گئی۔ واضح رہے کہ پشاور میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے، اور اب تک کوئی کالعدم جماعتوں کا کوئی ایک بھی ٹارگٹ کلر گرفتار نہیں ہوسکا۔ قتل ہونے والوں میں زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button