پاکستانی شیعہ خبریں

سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے شیعہ علماء کونسل کراچی کی ادویات کی پہلی کھیپ کراچی سے جھنگ روانہ

شیعہ نیوز (کراچی) شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات پر سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے طبی ادویات کی پہلی کھیپ کراچی سے جھنگ روانہ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے تشویشناک صورتحال پر علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی ہدایات جاری کیں کہ اس مصیبت کی گھڑی میں ہم سب کو مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کمر بستہ ہوجانا چاہیئے۔ علامہ ساجد نقوی کی ہدایات پر سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے شیعہ علماء کونسل پاکستان، جعفریہ یوتھ سمیت دیگر سماجی و رفاہی اداروں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے مختلف مقامات پر کیمپس لگا کر امدادی کام شروع کردیا ہے جبکہ طبی ادویات کی پہلی کھیپ کراچی سے جھنگ روانہ کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button