پاکستانی شیعہ خبریں
ڈی آئی خان، پولیس کی کاروائی، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے راکٹ لانچر برآمد
شیعہ نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں پولیس نے گنڈی عاشق پر سرچ آپریشن کرکے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے راکٹ لانچر اور گولے برآمد کرلیئے، جبکہ دہشتگرد فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگئے۔ ضلعی پولیس کو اپنے ذرائع سے خبر ملی تھی کہ دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں مطلوب ملزم خلیل الرحمن اپنے آبائی گاؤں گنڈی عاشق پر موجود ہے۔ جس پر پولیس کی بھاری نفری نے درابن کے علاقے گنڈی عاشق پر ناکہ بندی کرکے خیل الرحمن کے گھر پر چھاپہ مارا۔ جہاں سے راکٹ لانچر اور اس کے گولے برآمد ہوئے، جبکہ خلیل الرحمن اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگیا۔