Uncategorized

آئی ایس او کا سیلاب زدہ علاقوں کی فیسیں معاف کرنے کا مطالبہ

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر تجمل نقوی نے حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور آفت زدہ لوگوں کو مالی و جانی نقصانات کا سامنا ہے، ایسے میں حکومت پنجاب کو چاہیئے کہ گریجویشن کے طلباء کی فیسیں معاف کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب سے درجنوں سکول تباہ ہوئے ہیں جس سے ہزاروں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے اور تعلیمی سرگرمیاں تاحال معطل ہیں، حکومت فوری طور پر تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے اقدامات کرے کیونکہ ان ہزاروں طلباء و طالبات کا مستقبل خطرے میں ہے۔ انہوں نے گذشتہ روز کراچی میں شہید ہونے والے ڈاکٹر شکیل اوج کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شکیل اوج کا قتل تعلیم اور طلبہ کا بہت بڑا نقصان ہے۔ آئی ایس او پاکستان اس قتل کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ علم دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اس واقعہ سے تعلیم طلبہ اور ملک کے وقار کا نقصان ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button