پاکستانی شیعہ خبریں
چوہدری اسلم پر حملہ کا مرکزی ملزم رہا، مزید دہشتگردی کروانے کا خدشہ
شیعہ نیوز (کراچی) کراچی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم مفتی شاکر 2 ہفتے قبل کراچی سے رہا ہوا۔ تاہم پولیس کو خدشہ ہے کہ مفتی شاکر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس اور رینجرز پر پھر حملہ کر سکتا ہے۔ مفتی شاکر پر پہلے بھی پولیس اور دیگر جگہوں پر حملے کے الزامات ہیں۔ اس سلسلے میں حساس اداروں نے پولیس اور رینجرز کو اگاہ کر دیا ہے، جس میں پولیس کے افسران و اہلکار اپنی سیکیورٹی بہتر بنائیں جبکہ ویسٹ پولیس نے مفتی شاکر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔