پاکستانی شیعہ خبریں

جماعت اسلامی نے افواج پاکستان پر شرمناک الزامات لگا دئیے

شیعہ نیوز (نوشہرہ) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں فوج نے باجوڑ اور مہمند کی نشست، سوات کی دو قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی اور بونیر کی دو قومی اسمبلی کی جیتی ہوئی نشستوں کو جماعت اسلامی سے زبردستی چھین کر مخالفین کو کامیاب کروایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےنوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کمزور سے کمزور جمہوریت آمریت سے بہتر ہے۔ پاکستان کا مستقبل جمہوریت اور فعال جمہوری اداروں سے وابستہ ہے۔ انتخابات 2013 ایک ڈھونگ تھا، فوج نے گن پوائنٹ پر جماعت اسلامی سے جیتی ہوئی نشستیں مخالف امیدواروں کو دیدیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button