الطاف حسین کی ہدایت کے برخلاف شہر قائد میں ایم کیو ایم اور سپاہ صحابہ کا اتحاد جاری
رپورٹ: عبداللہ حسین (نمائندہ شیعہ نیوز کراچی)
شیعہ نیوز (کراچی) کراچی سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کی شاہراہ پر سیاسی جماعت ایم کیو ایم اور شیعہ مسلمانوں سمیت ہزاروں پاکستانیوں کی قاتل تکفیری جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے پرچم لہرارہے ہیں یہ لہراتے پرچم بہت سارے سوالات سمیت کئی تحفظات کو جنم دے رہے ہیں۔ واضع رہے کہ جو جماعت اپنے پرچم کے اوپر یا ساتھ پاکستان کا پرچم بھی برداشت نھیں کرتی سنی تحریک اور عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ کئی دفعه زبردست جھڑپیں ھو چکی ھیں اسکے پرچم کے اوپر اور ساتھ کالعدم سپاه صحابه کے بے شمار پرچم لگے ھیں وه بھی ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر سے دس منٹ کے فاصلے پر! یه کیسا رشته ھے جو کوئی اختلاف نھیں ؟
دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین اپنے پارٹی کارکنان کو یہ ہدایات جاری کرچکے ہیں پارٹی میں موجود تکفیری عناصر کا پتہ لگا کر انہیں نکلا جائے۔ لیکن باوجود قائد کی ہدایت کے کراچی شہر میں کالعدم جماعت اور ایم کیو ایم کا یہ جھنڈا اتحاد ایم کیو ایم کے قائد کی پارٹی پر سے گرفت کی کمزوری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یہی شہر کراچی ہے جہاں شیعہ تنظیموں کے ساتھ ایم کیو ایم کے جھنڈے کے مسئلہ پر کئی اختلافات ہوچکے ہیں کالعدم جماعت کے ساتھ یہ اتحاد شیعہ قوم کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ ذرہ سوچئے؟؟