پاکستانی شیعہ خبریں

جب تک نواز شریف استعفٰی نہیں دینگے مہم ختم نہیں ہوگی، عمران خان کا اعلان

شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں کراچی میں پٹھان، سرائیکی، مہاجر، پنجابی اور سندھی سب کو ایک کرنے آیا ہوں۔ ہم وہ قوم بنائیں گے جس کا خواب قائداعظم نے دیکھا تھا۔ ہم انشاءاللہ سارے پاکستان کو ایک کریں گے۔ ہم نے خاندانی سیاست کو ختم کرنا ہے۔ کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کسی ایک صوبے کی نہیں بلکہ پورے ملک کی جماعت ہے۔ کراچی کی تمام قوموں کو متحد کرنے آیا ہوں۔ جو قومیں ظلم اور ناانصافی کے سامنے جُھک جاتی ہیں، غلامی ان کا مقدر بن جاتی ہے۔ قوم وعدہ کرے کہ ظلم کے آگے سر نہیں جھکانا۔ عمران خان نے کہا کہ پچھلے 39 دنوں میں ہمارے پاکستان کے لوگ جاگ گئے ہیں۔ سب نیا پاکستان بنانا اور دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں پھر سے اللہ تعالٰی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے پاکستانی قوم کو جگا دیا ہے۔ جب تک نواز شریف استعفٰی نہیں دیں گے، یہ مہم ختم نہیں ہوگی۔ ہم لوگ ووٹ کے ذریعے اپنے لیڈر منتخب کرینگے، دھاندلی کے ذریعے نہیں۔ ہمیں یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ ہم ووٹ کے ذریعے اپنے لیڈر چُن سکیں۔ قوم کبھی کسی کو الیکشن میں دھاندلی نہ کرنے دے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی سرپرستی کے بغیر ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوسکتی۔ کراچی کی پولیس کو غیر سیاسی اور غیر جانبدار بنائیں گے۔ ایک ماہ میں ٹارگٹ کلنگ ختم کرکے دکھائیں گے۔ کراچی والے ساتھ دیں گے تو یہ سارے وعدے پورے ہوں گے۔ جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ سندھ میں ذوالفقار علی بھٹو کا نام لے کر جھوٹے وعدے کئے جاتے رہے ہیں۔ سندھ کی دیہی عوام کو ظلم سے نجات دلائیں گے۔ عوام کی مدد سے وڈیروں سے آزادی دلاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکومت کی موجودگی میں ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ عدل، انصاف اور قانون کی بالادستی کے بغیر خوشحالی نہیں آسکتی۔ جابر اور ظالم عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ عوام ساتھ دیں گے تو کامیاب ہوجائیں گے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button