Uncategorized
راولپنڈی میں مفتی امان اللہ کا قتل دہشتگرد تکفیری گروہ سپاہ صحابہ کی سازش ہے
شیعہ نیوز (راولپنڈی) راولپنڈی میں جامعہ تعلیم القرآن کے مہتمم مولانا اشرف علی کے صاحبزادے مفتی امان اللہ کو ایک سازش کے تحت کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ نے قتل کروا کر شہر میں محرم الحرام سے قبل ایک مرتبہ پھر فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے۔ کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے احتجاج کے نام پر امام بارگاہ پر پرتشدد حملہ سکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور لمحہ فکریہ ہے، کہیں ایک اور سازش در پردہ تیار تو نہیں کی گئی؟ عوام الناس سے خصوصی گزارش ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور مرکزیت کو قائم رکھیں، جھوٹی افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان راولپنڈی سے رابطہ کریں۔