پہلے ہمیں قتل کیا گیا، اب مقدسات کو جلایا جارہا ہے، سیرت عباس
شیعہ نیوز (کراچی) شیعہ سیفٹی کے سیکرٹری جنرل سیرت عباس نے کہا ہے کہ دشمن ہمارے مقدسات کو جلانے میں مصروف ہے اور ہم اختلافات میں الجھے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ راولپنڈی کیخلاف اپنی مذمتی بیان میں کیا۔ راولپنڈی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے راجہ بازار کے نزدیک واقع امامبارگاہ پر حملہ کرکے اسے نذر آتش کیا اور متولی کو بھی بیدردی سے شہید کردیا۔ اپنے بیان میں سیرت عباس نے کہا ہے کہ پہلے ہمیں قتل کیا جاتا رہا اور اب ہمارے مقدسات کو جلایا جا رہا ہے ان حالات میں ملت تشیع میں ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے۔ دشمن ہمارے مقدسات جلانے میں مصروف ہے جبکہ ہم اختلافات میں الجھے ہوئے ہیں۔ یہ حالات ہم سے تقاضہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے تمام آپسی اختلافات کو بھلا کے ایک جسم کی مانند متحد ہوکر دشمن کی بربریت سے اپنا اور مقدسات کا دفاع کریں۔ راولپنڈی میں پیش آنیوالا سانحہ ایک منظم سازش ہے، جس میں کالعدم تنظیم نے قتل کروا کر محرم سے قبل ایک بار پھر فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے۔ قتل کے بعد امامبارگاہوں پر حملے انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہیں، حکومت مقدسات کے جلانے کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار اد کرے۔