Uncategorized

علامہ راجہ ناصر عباس کیخلاف دیئے گئے بیان کے بارے میں علامہ عارف واحدی کا مؤقف سامنے آگیا

شیعہ نیوز (لاہور) شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو شیعت سے خارج کرنے کے بارے میں روزنامہ ایکسپریس میں چھپنے والے اپنے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ شیعہ علماء کونسل کی ترجمان ویب سائٹ جعفریہ پریس پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق  ’’  لاہور کے ایک اخبار میں علامہ عارف واحدی سے منسوب ایک غلط بیان لگایا گیا ہے علامہ صاحب نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل بات یہ ہے کہ پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ موجودہ بحران میں آپ نے کہا ہے کہ ہم ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں حالانکہ آپ کے کچھ لوگ دھرنے میں موجود ہیں تو جواب میں علامہ صاحب نے فرمایا کہ شیعہ ایک قوم کے طور پر کسی دھرنے میں شریک نہیں ہے،اگر کوئی گروہ شریک ہے تو وہ ان کا اپنا مؤقف ہے، شیعہ قوم علامہ ساجد نقوی کی قیادت میں اس ملک میں ایک بھرپورقوت ہے  اورمثبت کردار ادا کر رہی ہے اور فریقین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل چاہتی ہے، شیعہ قوم فریقین  میں سے کسی کی حمایت یا مخالفت میں نہیں ہے۔ نہ علامہ صاحب نے کسی شخص کا نام لیا ہے نہ سوال کرنے والے صحافی نے،افسوس ہے ان لوگوں پر جو بغیر تحقیق کے ایسی جھوٹی خبریں چلا کر قوم میں انتشار کا سبب بنتے ہیں، ہمارے خیال میں اس واضح تردید کے بعد اب مزید بحث مباحثہ نہیں ہونا چاہیئے‘‘۔

شیعہ حلقوں نے علامہ عارف واحدی کی اس وضاحت کو بھی سخت آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ علامہ صاحب نے اپنی وضاحت میں یہ بات کی ہے کہ نہ صرف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بلکہ پوری مجلس وحدت مسلمین کا شیعہ قوم سے کوئی تعلق نہیں ہے، پوری قوم تو علامہ ساجد نقوی صاحب کے ساتھ کھڑی ہے۔ سوشل میڈیا پر  جہاں علامہ عارف  واحدی کی پریس کانفرنس کی مذمت کی جارہی ہے وہیں ان کی جانب سے پیش کی جانے والی وضاحت کو بھی ایک مذاق سے تعبیر کیا جارہا ہے۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز  ایکسپریس اخبار میں علامہ عارف واحدی کے حوالے سے خبر شائع ہوئی تھی کہ انہوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو شیعیت سے خارج قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button