پاکستانی شیعہ خبریں

ہنگو، ڈکیتی کی غرض سے گھر میں گھسنے والا بدنام زمانہ دہشتگرد اسحاق اہلخانہ کی فائرنگ سے ہلاک

شیعہ نیوز (ہنگو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں ڈکیتی کے دوران خطرناک اور بدنام زمانہ دہشت گرد محمد اسحاق کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ دوآبہ کی حدود جدید بانڈہ میں دہشت گرد محمد اسحاق ڈکیتی کی غرض سے ایک گھر میں داخل ہوا۔ اہل خانہ نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑگیا۔ پولیس کے مطابق محمد اسحاق 18 فروری کو تھانہ دوآبہ کے سابقہ ایس ایچ او اسلام دین پر ہونے والے بم حملے سمیت کئی ورداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ واضح رہے کہ ضلع ہنگو کا علاقہ دوآبہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد سمیت فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث شرپسندوں کا مرکز بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button