ہنگو، امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے شیعہ رہنماوں کی ڈی ایس پی فلک نواز سے ملاقات
شیعہ نیوز (ہنگو) ہنگو کے اہل تشیع وفد نے ڈی ایس پی ہنگو فلک نواز بنگش سے ملاقات کی، اور علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت ہوئی، اس موقع پر ڈی ایس پی ہنگو فلک نواز بنگش کا کہنا تھا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ہر قسم کے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ علاقے میں امن و سکون ہو، کیونکہ امن و امان میں سب کی خیر ہے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔ ڈی ایس پی فلک نواز بنگش نے کہا کہ ہنگو کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں لیکن عوام کے تعاون کے بغیر امن و امان قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے شیعہ و سنی یا کسی بھی مسلک سے تعلق رکھنے والوں سے تعاون کی اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں، اہل تشیع کے وفد میں مشران ملک عرفان، تاج محمد، ظہیر حسین، علی عسکر اور علامہ ارشاد علی شامل تھے۔