پاکستانی شیعہ خبریں

خیبر پختونخوا میں سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ میں تحریک طالبان سرتان گروپ ملوث

شیعہ نیوز (پشاور) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ میں امریکی سعودی نواز تکفیری گروہ تحریک طالبان کا سرتان گروپ ملوث ہے۔ اسپیشل برانچ نے گروپ کی نشاندہی کردی۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل برانچ کی جانب سے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سکھوں کے قتل میں تحریک طالبان کا سرتان گروپ ملوث ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرنٹیئرروڈ پرایف سی کی کم تعداد کے باعث پولیس پر دباؤ زیادہ ہے۔ اس لئے ایف سی اہلکاروں کی تعداد بڑھائی جائے جبکہ دہشتگرد قبائلی علاقوں سے آکر متنی اور بڈھ بیر میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پشاور کے نواحی علاقوں بڈھ بیر اور متنی میں اس سال دہشت گردی کی 53 کارروائیاں ہوئی ہیں جس میں 11 سیکورٹی اہلکار اور 39 شہری شہید ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button