پاکستانی شیعہ خبریں
دہشتگردوں کو کہیں نہیں چھوڑیں گے، زخمی ایس ایس پی فاروق اعوان کا عزم
شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں امریکی سعودی نواز تکفیری دہشتگردوں کے خودکش حملے میں زخمی ہونے والے ایس ایس پی فاروق اعوان خود چل کر اسپتال سے نامعلوم مقام کی جانب چلے گئے، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مورال بلند ہے اور دہشتگردوں کو کہیں نہیں چھوڑیں گے، ایسے دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خود کش حملے میں زخمی ہونے والے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ایس ایس پی فاروق اعوان ساؤتھ سٹی اسپتال سے خود چل کر کہیں چلے گئے، انہوں نے کیمرے بند کرنے کی درخواست کی، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں، حق اور سچ کی لڑائی لڑتا رہوں گا۔