پاکستانی شیعہ خبریں

سنی شیعہ اتحاد سے خوفزدہ امریکی سعودی نواز حکومت فرقہ واریت پھیلا رہی ہے، ایم ڈبلیو ایم

علامہ سید ہاشم موسوی،امام جمعہ کوئٹہ،ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے رکن شوری عالی،ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ،کوئٹہ احتجاج،ایم ڈبلیو ایم،شیعہ،تکفیری،نواز حکومت،اہل تشیع

شیعہ نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور شریف برادران پنجاب میں انتقامی سیاست پر اُتر آئی ہیں۔ کئی ہفتوں سے جاری کارکنان کی گرفتاری کے بعد اب پنجاب حکومت کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی کرکے راولپنڈی، اسلام آباد میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ مفتی امان اللہ کے قتل کی ایف آئی آر میں ہمارے مرکزی قائد کو نامزد کرنے اور شرپسندوں کے ہاتھوں امام بارگاہ کو نذر آتش کرنے کے پیچھے محرم الحرام سے پہلے ملک میں فرقہ وارانہ نفرتوں کی آگ بھڑکانے کی کوشش ہے، جسکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ہمارے قائدین نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کی بات کی ہیں لیکن حکمران اپنی کرسی اقتدار کو بچانے کیلئے بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے پورے ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب ہو سکتی ہے۔

دریں اثںاء مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سکیورٹی واپس لی گئی ہے۔ پورے ملک کے ہزاروں کارکنان اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں اور اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا، تو اس کی ذمہ دار نواز حکومت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انتقامی کاروائیوں پر اُتر آئی ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت انقلاب مارچ کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں سے بوکھلا گئی ہے اور اس طر ح کے ہتکھنڈے استعمال کرکے مخالفین کو ڈرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بیڈ گورننس کی مثالیں قائم کردی ہے اور اپنی ہر غلطی کو چھپانے کیلئے اُس سے بڑی غلطی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ جو اُن کے اقتدار کو لے ڈوبے گی۔ انہوں مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور علامہ امین شہیدی کے خلاف درج جھوٹی ایف آئی آر واپس لے کر تمام گرفتار کارکنان کو رہا کرے اور قائد وحدت مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کو سکیورٹی فراہم کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button