آئی ایس او کے کنونشن کے دوسرے روز تعمیر ملت بذریعہ تعلیم ، اور عالمی مہدویت امید بشریت کانفرنس کا انعقاد
شیعہ نیوز(لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ مرکزی۳۴ واں کنونشن سفیران ولایت گزشتہ روز سے جاری ہے کنونشن کے دوسرے روز تعلیمی سیمینار منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر سے اسکالرز نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر زاہد علی زاہدی ،ڈاکٹر ثقلین نقوی اور ڈاکٹر باقرشمیم نقوی نے خطاب کیا۔کنونشن میں ایجوکیشنل ایکسپو کا بھی انتظام کیا گیا تھا، جس میں ملک بھر کے اہم تعلیمی اداروں نیکے اسٹالز طلبہ کی توجہ کا مرکز رہے۔کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کی رغبت طلبہ میں کم پائی جاتی ہے جبکہ نوجوانان پاکستان کی پہلی ترجیع علم ہونی چاہئے۔ مرکزی صدر ا?ئی ایس اوپاکستان اطہر عمران کا کہنا تھا کہ ا?ئی ایس او پاکستان ہمیشہ سے تعلیم و تربیت پر فوکس کرتی رہی ہیاوریہی وجہ ہے کہ موجوہ سال کو ا?ئی ایس او نے تعلیم و تربیت کے عنوان سے منایا۔کنونشن کے دوسرے دن کی دوسری نشست میں عالمی مہدویت کانفرنس منعقد کی گئی جس علامہ نقی ہاشمی، علامہ امین شہیدی اورایران سے خصوصی طور پر تشریف لائے ڈاکٹر محمد رضابہروزی نے خطاب کیا۔شرکاء4 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہید ی نے کہا کہ عالم انسانیت ،عالمی حکومت کی طرف گامزن ہے یعنی دنیا کو مہدویت یا عالمی حکومت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شہادت ہماری میراث ہے اور اس کے نتیجے میں ہم مزید مظبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی قوم کو برباد کرنے کیلئے مایوسی کا ہتھیاراستعمال کیا جاتا ہے لیکن ہم بیدار اور مضبوط قوم ہیں۔موجودہ سیاسی تناظر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کہ نواز شریف کے کالے کرتوت سے پردے اٹھ چکے ہیں ،نوز شریف جب تک رہے گا اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچائے گا اسلام آباد دھرنا کے نتیجے میں بیداری آچکی ہے۔پاکستان میں اس وقت ایک منظم سازش کے تحت محرم سے قبل حالت کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، لیکن دشمن یہ جان لے کہ ہم سوئے نہیں ہیں بیدار ہیں۔ ایرانی اسکالر ڈاکٹر محمد رضابہروزی نے کہا دنیا عالمی حکومت کی متلاشی ہے اور مہدویت تمام انسانیت کو مسائل سے نکالنے کے لئے ایک امید سمجھتے ہیں۔ دنیا اس وقت عالمی گلوبلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام مہدی ? کے انقلاب کے بعد دنیا میں مظلومین کی حکومت ہوگ، یہ تب ہی ممکن ہے جب پوری دنیا میں امام مہدی کا نام ہوگا، امام مہدی عج کا زمانہ علم و دانش کا زمانہ ہوگا، جہاں معاشرہ میں صالح افردموجود ہوں گیاور وہ صالح افراد دنیا پرحکومت کریں گے۔کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلبا دانشور ،مذہبی اسکالرز اور ا?ئی ایس او پاکستان کے سابقین شریک ہیں۔ کنونشن کے آخری روز آئی ایس او پاکستان کے نئے میر کارواں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔