پاکستانی شیعہ خبریں

عمران خان کو خودکش حملے کی دھمکی دینے پر جے یو آئی (ف) نے جان اچکزئی کو فارغ کر دیا

شیعہ نیوز (پشاور) جمیعت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے پارٹی ترجمان جان اچکزئی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، انہیں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف نامناسب بیان بازی پر ہٹایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جان اچکزئی کی جانب سے عمران خان کے متعلق کہا گیا تھا کہ بدتمیزی کئے جانے پر ان پر خود کش حملہ ہو سکتا ہے، یہ جان اچکزئی کی ذاتی رائے تھی، ہماری پارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ہماری جماعت میں کوئی عسکری ونگ موجود ہے۔ یاد رہے جان اچکزئی نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں عمران خان پر خودکش حملے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button