پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، سپاہ صحابہ اسماعیل درویش گروپ کی فائرنگ سے علامہ مجیب حسین زخمی

شیعہ نیوز (پشاور) پشاور میں کالعدم سپاہ صحابہ اسماعیل درویش گروپ کے قاتلانہ حملہ میں علامہ مجیب حسین زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق امامیہ مسجد وڈپگہ پشاور میں پیش امام کے فرائض دینے والے علامہ مجیب حسین المعروف ہادی حسین کو تکفیری دہشتگردوں نے ہشتنگری کے علاقہ میں فقیر آباد پل کے قریب اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عید الاضحیٰ کیلئے خریداری میں مصروف تھے، ان کو کندھے میں گولی لگی، جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے، علامہ مجیب حسین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ علامہ مجیب حسین المعروف ہادی حسین پاک جرمن سکول میں استاد کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ان کی بنیادی تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے۔ پشاور میں سپاہ صحابہ کا مولانا اسماعیل درویش گروپ پوری طرح سرگرم ہے، تاہم حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس گروپ پر ہاتھ نہیں ڈال رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button