پاکستانی شیعہ خبریں

ثابت قدم رہنا اور آزمائشوں میں زبان پہ شکوہ نہ لانا ہمارے اہداف کی حقانیت کی دلیل ہے، علامہ جعفر سبحانی

شیعہ نیوز (کراچی) شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ماہانہ درس و میٹنگ کا انعقاد مورخہ 28 ستمبر 2014ء کو بعد نماز مغربین صوبائی دفتر ایس یو سی پاکستان صوبہ سندھ میں کیا گیا۔ ماہانہ نشست سے علامہ شیخ جعفر علی سبحانی صدر ایس یو سی پاکستان کراچی ڈویژن نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے فنانس سیکرٹری حسنین، جعفریہ یوتھ کراچی ڈویژن کے ناظم علی نقوی سمیت ایس یو سی کراچی ڈویژن کے ضلعی عہدیداران سمیت مختلف زونل اور یونٹ کے کارکنان نے شرکت کی۔ علامہ جعفر سبحانی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ اپنے اہداف کے تعقب میں ثابت قدم رہنا اور آزمائشوں میں شکوہ زبان پہ نہ لانا ہمارے اہداف کی حقانیت کی دلیل ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تعمیر اخلاق و سیرت کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ درسی نشست کے بعد کارکنان کے ساتھ سوال و جواب کی محفل منعقد کی گئی، جس میں علامہ جعفر سبحانی نے کارکنان کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور انکے مسائل سنے۔ علامہ سبحانی نے آئندہ ماہ منعقد ہونے والے پروگراموں کے حوالے سے کارکنان کو آگاہ کیا اور محرم الحرام کے حوالے سے کارکنان کو خاص تاکید کی کہ عزاداری و عزاداروں کے مسائل کے حل کے لئے ان سے رابطہ کریں اور انکے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button