پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، دہشتگردوں کیلئے خوف کی علامت سمجھے جانیوالے سابق ایس پی سی آئی ڈی حیات خان شہید ہوگئے

شیعہ نیوز (پشاور) دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے سابق ایس پی سی آئی ڈی حیات خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، سابق ایس پی سی آئی ڈی حیات خان کو جمعے کی شام پشاور کے علاقے حیات آباد میں مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، واضح رہے کہ شہید حیات خان نے کئی دہشتگرد گروہوں پر ہاتھ ڈالے تھے، اور متعدد دہشتگرد ان کے ہاتھوں واصل جہنم بھی ہوئے تھے، اس وجہ سے وہ دہشتگردوں کے نشانے پر تھے، اور اس سے قبل بھی ان پر دو قاتلانہ حملے ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button