آئی ایس او ملت تشیع کی صف اول کی تنظیموں میں سے ایک ہے، علامہ قاضی نیاز نقوی
شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نو منتخب صدر نے اپنی تنظیمی مصروفیات کا آغاز کر دیا انہوں نے جامعتہ المنتظر میں وفاق المدارس شیعہ کا مرکزی رہنماءاور جامعتہ المنتظر کے پرنسپل علامہ قاضی نیاز حسین نقوی بزرگ شیعہ عالم دین علامہ ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی اور باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
قاضی نیاز نقوی کا مرکزی صدر سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ آئی ایس او کے مرکزی مسو¿لیت کی ذمہ داری ایک اہم اور بڑی زمہ داری ہے یہ خدا کا لطف و کرم ہے کہ آپ پر یہ عنایت ہوئی اب یہ آپ پر انحصار ہے آپ ملت کے با شعور طلباء کے تربیت کے لئے کیا کردار ادا کرتے ہیں۔آئی ایس او ملت تشیع کی صف اول کی تنظیموں میں سے ایک ہے اس کی بنیادوں میں شہداءکا خون اور بزرگ و مجاہد علمائ کی بے نظیر خدمات ہیں انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کے نو منتخب صدر سے امید کرتا ہوں کہ وہ آئی ایس او کے استقلال کو ہمیشہ محفوظ رکھتے ہوئے صرف اور صرف خدا کی رضا کیلئے کام کریں گے اسے ترقی کی راہ پر گامزن رکھے گے امام خمینی رہبر معظم اور علامہ صفدر نجفی مرحوم نے بھی ہمیشہ خدا کی خوشنودی کی کیلئے ملت تشیع کی خدمت کی۔اس موقع پر مرکزی صدر تہور حیدری کا کہنا تھا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیع دی ہے بعد ازاں بزرگ شیعہ عالم دین علامہ ریاض نجفی سے ملاقات ہوئی انہوں نے تہور حیدری کو آئی ایس او کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.
بعد ازاں مریم ٹرسٹ کے چئیرمین آغا قزلباش سے ملاقات کی اور کنونشن کے موقع پر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر انتظامی امور اور باہمی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سابقہ مرکزی صدر آئی ایس او اطہر عمران بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او شہداءکی امانت ہے ہم خدائے لاشریک کے شکرگزار ہیں کہ اس امانت کو محفوظ ہاتھوں میں منتقل کرنے کی توفیق حاصل ہوئی اور انشاءاللہ یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا اس موقع پر چئیرمین مریم ٹرسٹ آغا قزلباش کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایس او کے کارکنان کے سپاس گزار ہیں جن کے تعاون کی بناء پر کامیاب کنونشن کا انعقاد ممکن ہوا آئی ایس او ملت تشیع کی کا روشن چہرہ ہے شہید کے مرقد پر کنونشن کامنعقد ہونا ایک خوش آئند ہے۔اس موقع پرسابقہ رہنماءآئی ایس او احسن نقوی اور شکیل اصغر بھی موجود تھے