پاکستانی شیعہ خبریں

ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلئے کراچی کو اسلحہ سے پاک کیا جانا چاہیئے، حیدر عباس رضوی

شیعہ نیوز (کراچی) جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام کراچی اور سندھ میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد بعنوان Save Pakistan from Militancy آرٹس کونسل آف پاکستان میں کیا گیا۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اور اسی طرح ملک بھر میں کہیں بھی فرقہ وارانہ کشیدگی نہیں پائی جاتی بلکہ چند عناصر کی ایماء پر ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔  انہوں نے کراچی سمیت ملک بھر سے اسلحہ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کیا جانا چاہیئے جبکہ ان مقامات کےخلاف بھی کارروائی کی جائے جہاں سے اسلحہ کراچی تک پہنچایا جاتا ہے، انہوں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر سے De-weaponization کا مطالبہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button