پاکستانی شیعہ خبریں

حج عبودیت الٰہی کا مظہر اور مسلمانوں کے اتحاد و وحدت کی علامت ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حج عبودیت الٰہی کا مظہر اور مسلمانوں کے اتحاد اور وحدت کی علامت ہے۔ لبیک اللھم لبیک کی صدائیں لب پر سجائے لاکھوں فرزندان اسلام شیطان سے بیزاری کا اعلان کرنے کیلئے شیطان کو پتھر مارتے ہیں۔ حج کے مبارک موقع پر ہمیں ابراہیم خلیل (ع) کی طرح نمرودی نظام سے اعلان برائت کرنا ہوگا۔ حج کے موقع پر امت مسلمان، فلسطین اور کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شیطان بزرگ امریکہ سے اعلان برائت کرے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے پاراچنار اور گلگت جاتی ہوئی شیعہ مسافر بسوں پر دہشتگرانہ حملوں، کوئٹہ میں فوٹو گرافر اور حجام کی دکانوں پر بم حملوں میں چھ معصوم انسانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم انسانوں کے قاتل اسلام و انسانیت کی نظر میں مجرم ہیں، بےگناہ نہتے شہریوں کو قتل کرکے کیا اہداف حاصل کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس واقعے پر غم زدہ ہیں۔ انہوں نے انقلاب مارچ کے پیغام کو عام کرنے اور عوامی بیداری و شعور کے سلسلے میں ملک گیر مہم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب مارچ کے قائدین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صاحبزادہ حامد رضا، چوہدری شجاعت حسین کا شاندار خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے اور اب انقلاب اور تبدیلی کو کوئی قوت نہیں روک سکتی۔ انقلاب کا پیغام موجودہ نظام کو بہا کر لے جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button