پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی میں مذہبی، لسانی، فرقہ وارانہ سمیت مختلف جرائم میں ملوث افراد سرگرم ہیں، گورنر سندھ کا اعتراف
شیعہ نیوز (کراچی) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ملک کے اقتصادی حب کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے باعث معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں حکومت نے وقتاً فوقتاً جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق و دباؤ ٹارگٹڈ آپریشن شروع کئے تاہم اب شہر میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آرہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ شہر میں مذہبی، لسانی ، فرقہ وارانہ سمیت مختلف جرائم میں ملوث افراد سرگرم ہیں جن کے روابط ملک دشمن عناصر سے بھی ہیں ، ستمبر 2013 ء میں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ شہر میں کسی بھی صورت میں امن و امان کو قائم کیا جائے جس کے بعد شہر کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا ۔