پاکستانی شیعہ خبریں

سرکاری اعلان کے مطابق عید منانے سے قربانی ضائع ہو جائیگی، مفتی پوپلزئی کی نئی منطق

شیعہ نیوز (پشاور) مسجد قاسم علی خان پشاور کے خطیب اور خودساختہ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی محمد شہاب پوپلزئی نے کہا کہ ہے انشاء اللہ عیدالاضحیٰ 5 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگی، تکبیرات تشریق ہفتہ 4 اکتوبر 9 ذی الحجہ نماز فجر سے 13 ذہ الحجہ بروز منگل نماز عصر تک ادا ہونگی، جبکہ اہل وطن قربانی کے بارے میں احتیاط سے کام لیتے ہوئے منگل 13 ذی الحجہ تک قربانی سے فارغ ہوجائیں، بصورت دیگر سرکاری اعلان کی روشنی میں بروز بدھ قربانی ضائع ہونے کا احتمال ہے، انہوں نے تمام قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی، اور ملک و ملت اور اسلام کی سربلندی کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے 5 اکتوبر کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان کیا تھا، مفتی پوپلزئی ہمیشہ عید کے موقع پر ملت کو تقسیم کرتے ہوئے عید سے ایک روز قبل عید اور رمضان المبارک میں ایک روز قبل روزہ رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button