پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگرد شیعہ، سنی وحدت سے گھبرا کر دھماکے کر رہے ہیں، علامہ وحید کاظمی

شیعہ نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کوہاٹ، پشاور پر گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والے دو دھماکوں کو حکومت کی ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد آزادانہ طور پر عوام کو اپنی بربریت کا نشانہ بنارہے ہیں تاہم حکمرانوں کو احساس تک نہیں، وحدت ہاوس پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو پشاور کی اسی شاہراہ پر پارا چنار جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور اب کوہاٹ میں بے گناہ مسافروں کو شہید کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ کوہاٹ کے ان مسافروں میں خواتین اور بچوں سمیت شیعہ، سنی علمائے کرام بھی سوار تھے، دہشتگردی کی اس کارروائی میں اہل تشیع عالم دین محمد شہنشاہ اور اہل سنت عالم دین سجاد فرید بھی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ان کی معصوم بچی شہید ہوگئی، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشتگرد ملک میں فروغ پانے والے شیعہ، سنی وحدت سے پریشان ہیں اور انہیں نشانہ بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فوری طور پر ان دونوں دھماکوں کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے، اور اس کی رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر عوام کے سامنے لایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کی طرح پورے ملک سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button