Uncategorized

سانحہ راولپنڈی، گرفتار شیعہ افراد کا جسمانی ریمانڈ، متعدد جیل منتقل

شیعہ نیوز (راولپنڈی) راولپنڈی میں سانحہ عاشورہ کے حوالے سے تازہ گرفتار افراد کا جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا ہے، بعض اڈیالہ جیل منتقل، تفصیلات کے مطابق عاشورہ واقعہ میں گرفتار کئے گئے سید رجب عباس سالار ماتمی سنگت ڈھوک سیداں، سید ضامن عباس، زوہیر عباس اور دیگر جنہیں ٹیکسلا تھانہ میں رکھا گیا کو جیل بھیج دیا گیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے چھٹی کا دن ہونے کے باوجود بعض کا ریمانڈ دیا اور بعض کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار افراد کے اہلخانہ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے، گرفتار افراد کا کوئی پرسان حال نہیں۔ یاد رہے کہ سانحہ عاشورہ کے سلسلہ میں تقریباً ایک سال گزر جانے کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں، راولپنڈی کی ماتمی سنگتوں کے افراد کو پریشان اور ہراساں کیا جارہا ہے، جس کی ایک کڑی نوجوان ماتمی سید رجب عباس کی گرفتاری ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی کے علاقہ چوہڑ کے تیرہ سالہ بچے وقاص کی گرفتاری کے لئے بھی پولیس مسلسل مسجدوں، امام بارگاہوں اور اہل تشیع کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے ایک دوسرے واقعہ میں سید ضامن عباس ولد سید اعجاز حسین شاہ سخی شاہ پیارا چوہڑ اور زوہیر عباس کو ایک پٹرول پمپ سے صادق آباد تھانہ کے اہلکاروں نے گرفتار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button