پاکستانی شیعہ خبریں
سراج الحق کی ڈرون حملوں میں ہلاک ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت
شیعہ نیوز (پشاور) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں 24 گھنٹوں میں تین امریکی ڈرون حملوں پر انتہائی غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حملوں کی شدید مذمت کی، اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ آج تک کوئی بھی حکومت ڈرون حملے نہیں رکوا سکی، انہوں نے ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ ان ڈرون حملوں کے حوالے سے ملکی اور غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ان میں دہشتگرد مارے گئے ہیں۔